چینی کی قیمت 223

حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف درخواستیں دائر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف درخواستیں چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے ،جسٹس شاہد کریم اسی نوعیت کی درخواستوں پر پہلے ہی سماعت کررہے ہیں۔

جسٹس علی باقر نجفی نے تاندلیانوالہ شوگر ملز سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت کین کمشنر پنجاب عدالت میں پیش ہوئے ۔

درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ذخیرہ اندوزی کا الزام لگا کر شہرت کو نقصان اور کاروبار تباہ ہوگا، صوبائی حکومت نے چینی کی قیمت خود ہی مقرر کردی ہے، صوبائی حکومت نے شوگر ملز میں سرکاری ملازمین بٹھا دیئے ہیں، قانون صوبائی حکومت کو چینی کی قیمت کے تعین اور اطلاق کی اجازت نہیں دیتا، وفاقی حکومت چینی کی قیمت کے تعین کا اختیار رکھتی ہے، اگر صوبائی حکومت قیمت کا تعین کرنا چاہتی ہے تو قانون سازی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں