شیری رحمان

حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ تشویشناک ہے، شیریں رحمان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ تشویشناک ہے، ہفتہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں شیریں رحمان نے کہا کہ فی یونٹ 2 روپے پیسے اضافے سے صارفین سے 290ارب روپے وصول کئے جائے گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3سال میں اس حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 52فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے اس کے باوجود گردشی قرضے کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے منشور میں گردشی قرضہ ختم کرنے کا دعوہ کیا تھا لیکن ان کے دور حکومت میں گردشی قرضوں میں 1328ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گردشی قرضوں میں 116فیصد اضافہ کیا ہے، تباہی سرکار ہر ماہ گردشی قرضوں میں 33ارب روپے کا اضافہ کررہی ہے، ان کی نااہلی کی قیمت صارفین ادا کریں گے۔