خورشید شاہ

حکومت کی توجہ مسائل کی طرف کم اور اپوزیشن کی طرف زیادہ ہے،خورشید شاہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بات نہیں ہوئی، پارلیمنٹ قانون کی ترجمانی کا ادارہ ہے،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا پی ٹی آئی کے ڈھائی سالہ دور حکومت میں نیب کا کردار سب سے اہم رہا، نیب زدہ ہوں تو اس حال میں پارلیمنٹ پہنچا ہوں، حکومت کی توجہ مسائل کی طرف کم اور اپوزیشن کی طرف زیادہ ہے۔