وزیرِ اعظم عمران خان

حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے، عمران خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ بنیادی اشیائے ضروریہ میں غریب افراد سب سے زیادہ آٹے کی قیمتوں سے متاثر ہوتے ہیں لہذا اس حوالے سے تمام تر ضروری انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ، وزیرِ برائے اقتصادی امور، گورنر سٹیٹ بنک اور سینئر افسران شریک ہوے ۔ اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کاروباری برادری کی جانب سے معیشت کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔

ان پالیسیوں کی بدولت کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ان کو کورونا کے باوجود بھی کاروبار کرنے کے لئے موافق فضائ میسر آئی ہے۔ اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ ان تجاویز میں مختلف انتظامی اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو برو¿ے کار لا کر نظام کی شفافیت اور کسانوں کے استحصال کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ میں غریب افراد سب سے زیادہ آٹے کی قیمتوں سے متاثر ہوتے ہیں لہذا اس حوالے سے تمام تر ضروری انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ زیر غور تجاویز کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے تاکہ ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے