سینیٹر فیصل جاوید خان 169

حکومت کی بجائے ملک کو بچانے کی جنگ کرپٹ اور ایماندار کے درمیان ہے، اس جنگ میں عمران خان کامیاب ہوں گے،سینیٹر فیصل جاوید خان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاہے کہ اپنی حکومت کی بجائے ملک کو بچانے کی جنگ کرپٹ اور ایماندار کے درمیان ہے، اس جنگ میں عمران خان کامیاب ہوں گے ۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کونہیںبلکہ ملک کو بچانے کی کوشش کررہے ہیںیہ جنگ ایمانداراور کرپٹ کے درمیان ہے انہوںنے کہا کہ یہ جنگ آنے والی نسلوں کیلئے ہے انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کامیاب ہوںگے ۔ پاکستان کامیا ب ہوگااور عوام کامیاب ہوںگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں