لاہور(رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ا پنے ہی اداروں میں ر ٹ نہیں ہے ،ہمارے آئینی،قانونی اور اخلاقی مطالبہ پر اوور لوڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، دوغلی پالیسی کسی صور ت قبول نہیں،ہمارا مطالبہ قانونی ہے اس کیلئے ہم آخری حد تک جائیں گے، ہمیں دوبارہڑ تال کرنے پر مجبور نہ کیاجائے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج،چوہدری گل شیروڑائچ ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔
انہو ں نے کہاکہ حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ایکسل ویٹ لوڈ لمٹ کے قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے میں اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے،جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔انہو ں نے کہاکہ ہم حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں اگر حکومت نے ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے میں اپنی دوغلی پالیسی ترک نہ کی تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون پر عملدرآمد کروایا جائے اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اس کا شدید ردعمل دیں گے۔