کراچی(رپورٹنگ آن لائن) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت کو نہروں کے منصوبے سے فوری دستبردار ہونا چاہئے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو کینالز منصوبہ ختم کرکے معاملے کو آگے لے کر چلنا چاہئے، پنجاب کے وزیروں نے معاملے کو مس ہینڈل کیا، بعض وزرا کے بیانات سے معاملات خراب ہوئے، نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا مؤقف واضح ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا ایک بندے کا پانی کاٹ کر دوسرے کو دیں، اگر وہ سندھ کا پانی کاٹ کر چولستان کو نہیں دے رہے تو پھر کس کا پانی کاٹا جارہا ہے، پنجاب حکومت پانی دینے کیلئے کیا لاہور، سیالکوٹ، راولپنڈی اور چکوال کا پانی کاٹے گی؟میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کیلئے 5 یا 10 نہیں 100 ارب روپے چاہئیں۔