نفیسہ شاہ

حکومت کنٹینر کی سیاست اور پارلیمان کو بے توقیر کرنے سے باز رہے ، نفیسہ شاہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت پارلیمانی روایات سے نا واقف ہے، حکومت کنٹینر کی سیاست اور پارلیمان کو بے توقیر کرنے سے باز رہے ،

ہفتہ کو قومی سلامتی پالیسی کے معاملے پر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، قومی سلامتی سے متعلق پارلیمان لاعلم ہے، قومی سلامتی پالیسی سے متعلق اپوزیشن اور پارلیمان کو بائے پاس کرنا باعثِ تشویش ہے،

موجودہ نااہل حکومت پارلیمانی روایات سے نا واقف ہے،ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت خود ملکی سلامتی کے معاملات پر بھی سیاست کر رہی ہے، قومی سلامتی پالیسی کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں نہ لینا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ حکومت کنٹینر کی سیاست اور پارلیمان کو بے توقیر کرنے سے باز رہے۔