مریم اورنگزیب

حکومت کا ہر دن ترقی و عوام کیلئے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا’مریم اورنگزیب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 365 دن کا ہر روز، ہرلمحہ پاکستان کی ترقی اور عوام کے ریلیف کی خوش خبریاں لے کر طلوع ہوا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں گزرے ایک سال پاکستان نے مایوسی سے اعتماد، ناامیدی سے امید نو، انتشار سے استحکام اور ڈیفالٹ سے نجات پاکر معاشی استحکام کی طرف شاندار سفر طے کیا۔12 ماہ میں معاشی معجزے رونما ہوئے، مہنگائی 38 سے کم ہوکر 9 سال کی کم ترین سطح 1.5فی صد پر آ گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہر نیا دن ملک و قوم کے خوشحال مستقبل کے خواب کو تعبیر کے قریب لاتا ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی وہ واحد جمہوری قوت ہے جو پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے،یہ سچائی ایک بار پھر ثابت ہو چکی ہے۔الحمدللہ