کامیاب کسان پروگرام 217

حکومت کا کامیاب کسان پروگرام کا اعلان،چھوٹے کسانوں کو 20لاکھ روپے تک قرض دیا جائےگا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)حکومت نے کامیاب کسان پروگرام لانے کافیصلہ کرلیا ،اس حوالے سے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو 20لاکھ روپے تک قرض دیا جائےگا، کامیاب جوان کے تحت قرضوں کی تقسیم کا عمل تیزکررہے ہیں، تاحال 10ہزار نوجوانوں کوکامیاب جوان پروگرام میں قرض دیا گیا،

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ تعداد آئندہ 3 سال تک لاکھوں میں ہونی چاہیے، نچلی سطح تک ترقی کےلئے منصوبہ انقلابی حیثیت رکھتا ہے، نچلی سطح تک لوگوں کو روزگار کےلئے بااختیار بنائیں گے،وزیرخزانہ نے کہا کہ چاہتے ہیں لوگ خودبھی کاروبار اورساتھ میں لوگوں کی بھی مددکریں، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے جا رہے ہیں فوری اثر نظر آئےگا، لاکھوں کی تعداد میں قرض دیں گے تو ترقی کا عمل تیز ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں