پی آئی اے

حکومت کا پی آئی اے میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )حکومت نے قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کرلیا ۔وزیراعظم کی ہدایت پر پی آئی اے بورڈ کیلئے نیا چیرمین لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی آئی اے بورڈ کی تعیناتی کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے ۔سمری منظوری کیلئے یکم اپریل کو وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی ۔سمری میں چیئرمین پی آئی اے بورڈ کیلئے 3 نام تجویز کردیئے گئے۔ پینل میں کیپٹن ریٹائرڈ ایم علی گردیزی کا نام سہر فہرست ہے ۔

جبکہ نوید ایچ ملک اور اسلم آر خان کے نام بھی تجویز کئے گئے ہیں ۔چیئر مین پی آئی اے بورڈ کی تعیناتی 12 اکتوبر 2023 تک ہوگی