حماد اظہر 139

حکومت کا موسم کے لحاظ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں کے تعین کی تجویز پر غورکررہی ہے’ حماد اظہر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) حکومت موسم کے لحاظ سے بجلی اور گیس قیمتوں کے تعین کی تجویز پر غور کررہی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت صارفین کیلئے سیزنل انرجی پرائسنگ کی تجویزلارہی ہے، اقدام سے آف پیک سیزن میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔

حماداظہر نے کہا کہ حکومت کے انڈسٹریل سپورٹ پیکج سے عوام کوریلیف ملاہے ، اس پیکج سے سرپلس استعداد کو استعمال میں لانے میں مدد ملی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں