اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )نے ایک بار پھر بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، پچاسی لاکھ لوگ بے روزگار، ساڑھے سات کروڑ مفلسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، پری بجٹ سیمینار میں حکومتی کارکردگی کا پول کھولیں گے،احتساب کرنا ہے تو شوگر سے سے لیکر رنگ روڈ تک کریں۔
ان خیالا ت کا اظہار لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے مریم اور نگزیب اور طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بجٹ انیوالا ہے ،(آج) جمعرات کو پری بجٹ سیمینار ہوگا ،شماریات بیورو کے مطابق مہنگائی میں اضافی ہوا ہے ،اپریل میں گزشتہ سال اپریل کی نسبت اکیس فیصد بڑھ گئی ۔ انہوںنے کہاکہ کھانے پینے کی اشیاء دوسال میں دس فیصد سے نیچے نہیں گیا ،مہینے میں مہنگائی سترہ فیصد بڑھ رہی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ زلفی بخاری کی آمدن بڑھی ہے ،وہ پرائیویٹ جہاز لیکر جاتے ہیں ،ملک میں مہنگائی بڑھی ہے ،لوگوں کا خرچہ ڈبل ہوگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی بلوں میں اکیس فیصد بجلی مہنگی ہوئی ،روپیہ بھی نہیں گرا اس لیے بجلی کی قیمت نہیں بڑھنی چاہیے ،شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان کے وزرا نے بیڑہ غرق کردیا ،میں کہتا ہوں معیشت کا ستیا ناس ہوگیا ،پندرہ سو ارب روپے سالانہ کس کی جیب میں گیا ،عمران خان نے احتساب نہیں کیا ظلم کیا ہے ،احتساب کرنا ہے شوگر سے سے لیکر رنگ روڈ تک کریں۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ موجودہ حکمرانوںنے ملک میں قرضہ بڑھایا ہے ،پندرہ ہزار ارب روپے قرضہ لیا ہے ،پاکستانیوں کو تیرہ ہزار ارب روپے مقروض کردیا ،عمران خان نے تین سال میں پاکستانیوں کو مقروض کردیا ہے ،مسلم لیگ (ن )نے پانچ سالوں میں جتنا قرضہ لیا اس سے تیس فیصد زیادہ بڑھا دیا ،عمران خان کو چیلینج کرتا ہوں کتنی سڑکیں ہسپتال اور سکول بنائے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ سی پیک کو بہت نقصان پہنچا یا گیاانہوںنے کہاکہ نواز شریف نے روزگار کے مواقع پیدا کئے ،سی پیک لیکر آئے اور خطے غربت سے دو کروڑ لوگوں کو نکالا ۔ انہوںنے ایک بارپھر کہاکہ عمران خان دوبارہ ساڑھے سات کروڑ لوگوں کو غربت میں ڈال دیا ہے ،لنگر خانے بھی سیلانی ویلفیئر چلا رہا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ ہماری ماؤں بہنوں کو ایک کلو چینی لینے کیلئے قطاروں میں کھڑا کردیا ہے ،انہوں نے غریب کی کمر توڑ دی ہے ،ہمارے ملک میں ایک کروڑ بچے بھوکے سو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پوری کوشش کریں گے کہ عوام دشمن بجٹ پاس نہ ہو ،عمران خان کے لوگ بھی ووٹ نہیں دیں گے،۔ انہوںنے کہاکہ کیا حکومتی اراکین عمران خان سے تنگ نہیں ہوئے عمران خان کو پتہ ہے ان کے لوگ کتنے ان کے ساتھ ہیں۔









