گیس سبسڈی

حکومت کا صنعتی شعبے میں گیس سبسڈی واپس لینے کا اعلان انڈسٹری کو بڑا جھٹکا

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن )حکومت کا صنعتی شعبے میں گیس سبسڈی واپس لینے کا اعلان ٹیکسٹا ئل سٹی کی انڈسٹری کو بڑا جھٹکا درآمدی گیس5گنا مہنگی ہے گیس پر سبسڈی واپس لی تو ایکسپورٹ کے اہداف پو رے نہیں ہو نگے انٹر نیشنل سطح پر پاکستان کی بدنامی ہو گی فیکٹریاں کار خانے بند ہو نگے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو نگے مہنگا ئی کا نیا طوفان آئے گا حکومت فیصلے پر نظر ثا نی کر ئے تاجرصنعتکار تنظیموں کا حکومت سے مطا لبہ

تفصیل کے مطا بق حکومت انڈسٹرئل سیکٹر کو سبسڈائزڈ 6,5ڈالر ایم ایم بی یو گیس فرا ہم کر رہی تھی مختلف گیس کمپنیوں نے حکومت پر واضع کیا کہ وہ مہنگی درآمدگی گیس سستی نہیں دے سکتے حکومت نے صنعتی شعبے میں گیس پر دی گئی سبسڈی واپس لینے کا اعلان کر دیا اس اعلان کے بعد ٹیکسٹا ئل سٹی کی انڈسٹری کو بڑا جھٹکا لگا ٹیکسٹا ئل سٹی کی مختلف تا جر تنظیموں صنعتکاروں نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ اگر گیس پر دی گئی سبسڈی واپس لی گئی تو اقنڈسٹری پر بڑا بحران آئے گا ایکسپورٹ کے اہداف پورے نہیں ہو نگےاور انٹر نیشنل سطح پر پاکستان کی بدنامی کے سا تھ ساتھ موسم سرما کے ملبوسات کے ورڈرز پورے نہیں ہو نگے

فیکٹریاں کار خانے بند ہو نگے اس شعبے سے وابستہ لاکھوں مزدور بے روزگار ہونگے بے روزگاری اور مہنگا ئی کا ایک نیا طوفان آئے گاحکومت اپنے اس فیصلے پر فوری طور پر نظر ثا نی کر ئے اور گیس پر دی گئی سبسڈی واپس نہ لیکر مہنگا ئی کی چکی میںپسے لاکھوں مزدوروں کو بے روزگار ہو نے سے بچا ئے ۔