مصدق ملک 104

حکومت کا سردیوں میں گیس کی قلت والے علاقوں میں سلینڈر فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سردیوں میں ایل پی جی کو بلیک میں فروخت نہیں ہونے دیں گے،

ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ سوئی ناردرن اور سدرن سمیت تمام کمپنیاں اوگرا کی مقرر کردہ قیمت میں ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی جب کہ جس علاقے میں گیس فراہمی میں دقت آئی، وہاں ایل پی جی سلنڈر فراہم کریں گے،وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ روس سمیت جہاں سے بھی سستا تیل اور گیس ملے لینے کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں