اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) حکومت نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کر دیا ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک ایسے شخص جس پر عمران خان نے احسان کیا اس کو ملک کے صدر کے عہدے کے لئے امیدوار نامزد کیا اس کے بیان کو اچھالا گیا کہ بنی گالا کے اندر عمران خان کا خرچہ 50 لاکھ روپیہ مہینہ جہانگیر ترین دے رہے تھے ، اس کی تردید جہانگیر ترین نے کر دی ہے ، وزیر اعظم کی ذات کوجس طریقے سے نشانہ بنایا گیا وہ قابل مذمت ہے، جہانگیر ترین نے معزز آدمی ہونے کا ثبوت دیا اور واضح کیا کہ اس قسم کے کوئی اخراجات انہوں نے نہیں کیئے، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کاسلسلہ بند ہو نا چاہیئے ،یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ جس طریقے سے وزیر اعظم کو ان معاملات میں نشانہ بنایا جارہاہے اس پر کاروائی کریں گے۔
جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 9 رائیٹ آف لائف اور ڈگنیٹی کا اکٹھا حق دیتا ہے پاکستان کے شہریوں کو، بدقسمتی سے میڈیا میں اور سوشل میڈیا میں مسلسل اس حق کی خلاف ورزی ہوتے دیکھ رہے ہیں، عام آدمی کی عزت توکیا وزیر اعظم کی عزت بھی محفوظ نہیں ہے۔ ملک چیف ایگزیکٹیو کے لئے ایک بالکل بے سروپا اور بے محل مہم چلائی جاتی ہے، نجم سیٹھی نے ایک پروگرام میں کہا کہ عمران خان نے اپنی بیگم صاحبہ کو طلاق دے دی ہے یہ بڑی پرسنل بات تھی ، وہ خبر بالکل غلط تھی ،
فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ایسے شخص جس پر عمران خان نے احسان کیا اس کو ملک کے صدر کے عہدے کے لئے امیدوار نامزد کیا ان کے بیان کو اچھالا گیا کہ بنی گالا کے اندر عمران خان کا خرچہ 50 لاکھ روپیہ مہینہ جہانگیر ترین دے رہے تھے ، اس کی تردید جہانگیر ترین نے کر دی ہے ، ہم نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قانون کی تجویز دی تھی جس میں آزادی اظہار رائے کے حق کے ساتھ ذمہ داری کا حق بھی آتا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے بڑے چینلز کو باہرجرمانے بھی ہوتے ہیں ، یہ وہ جرمانے ادا بھی کرتے ہیں لیکن پاکستان کے اندر نہ توکوئی قانون ہے نہ ہی اس قانون پر عملدرآمد ہے، میڈیاکی آزادی کو ایک خاص مہم کے لئے استعمال کیا جارہاہے، وزیر اعظم کی ذات کوجس طریقے سے نشانہ بنایا گیا وہ قابل مذمت ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ جو پلاٹ عمران خان کوملے وہ شوکت خانم کو وقف کر دیئے، عمران خان کی پہلی بیگم کا برطانیہ کے امیر ترین خاندان سے تعلق تھا، فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے خزانے پرکبھی بوجھ نہیں ڈالا ،
فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین نے معزز آدمی ہونے کا ثبوت دیا اور واضح کیا کہ اس قسم کے کوئی اخراجات انہوں نے نہیں کیئے ، فواد چوہدری نے کہا کہ نجم سیٹھی پرتین سال سے کیس پینڈنگ ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے فیصلہ ہے کہ وجیہہ الدین پر کریمنل کیس فار ڈیفامیشن فائل کر رہے ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کاسلسلہ بند ہو نا چاہیئے ، فواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل نائن کا نفاذ ہونا ضروری ہے، یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ جس طریقے سے وزیر اعظم کو ان معاملات میں نشانہ بنایا جارہاہے اس پر کاروائی کریں گے