اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماءاحسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن سے استعفی کا مطالبہ دراصل فارن فنڈنگ کیس کی کاروائی پہ دبا ﺅڈالنا ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن سے استعفی کا مطالبہ دراصل فارن فنڈنگ کیس کی کاروائی پہ دبا ﺅڈالنا ہے-
اگلا قدم سکروٹنی کاروائی کا بائیکاٹ کر کے سکروٹنی کے عمل کو سبوتاژ کرنا ہو سکتا ہے ، احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی رسیدیں دکھاﺅ،اربوں روپے نجی اکاﺅنٹس میں ڈالنے کا حساب دو