مسلم لیگ ن

حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر اور دے رہی ہے،رانا ثنا اللہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر او دے رہی ہے، وزیراعظم اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات اور طالبان کیساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، یہ شہدا کے ورثا کا حوصلہ بھی چھین رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ٹی ٹی پی سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مفاہمت کی بات کررہے ہیں۔ لیکن وہ خان اپوزیشن کےساتھ بات چیت نہیں کرناچاہتے اور اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کےساتھ ساتھ پاکستان پربھی پابندیاں لگانے کاسوچ رہاہے اور وزیراعظم عمران خان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کا حال یہ ہے کہ ڈالر 172روپے پربھی نہیں رک رہا۔ گندم اپنے ملک سے زیادہ قیمت سے برآمد کی جارہی ہے۔ چینی 115روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوام ہمارا ساتھ دیکر کٹھ پتلی کا خاتمہ کریں۔ سلیکٹڈ ٹولے نے سیاسی رواداری ختم کر دی ۔