اسپیکر 37

حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کےلئے آمادہ ،اسپیکر کی پیشکش کے باوجود اپوزیشن کا رابطے سے گریز

اسلام آباد(رپورٹنگ آں لائن)حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کےلئے آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم ذرائع کے مطابق ابھی تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے باقاعدہ رابطہ نہیں کیا ۔ذرائع کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی درخواست کے باوجود اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کےلئے کوئی مثبت اقدام سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا وفد اسپیکر کی ہدایت پر مذاکرات کےلئے تیار ہے اور وزیراعظم نے بھی اس سلسلے میں گرین سگنل دے دیا ہے، لیکن مذاکرات صرف تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ہوں گے، غیر منتخب نمائندوں کے ساتھ بات چیت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں