اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ پی ایم ڈی اے کا کالا قانون لانے سے باز رہے ورنہ اس کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا،میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام پر کالا قانون لایا جارہا ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،یہ کالا قانون ہم پاس نہیں ہونے دیں گے۔اتوار کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے صحافیوں کے دھرنے میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ شرکت کی ، وفد میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شامل تھے ،
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے حاضر ہوئے ، میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام پر کالا قانون لایا جارہا ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، یہ کالا قانون ہم پاس نہیں ہونے دیں گے ، سب اپوزیشن آپ کے ساتھ پوری قوقت اور قد کے ساتھ کھڑی ہے ،اپ ہمیں اپنے ساتھ ہر وقت پائیں گے، ابھی تک حکومت مسودہ سامنے نہیں لائی، حکومت کوتنبیہ ہے کہ یہ کالا قانون لانے سے باز رہے ورنہ اس کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا پی ٹی آئی کے سربراہ جب اپوزیشن میں تھے تو میڈیا کے بارے وہ کیا کہتے تھے ، تین سال سال میں انہوں نے جو میڈیا کے خلاف کیا میڈیا کے خلاف اس طرح کی چیرہ دستی کا کوئی سیاسی جماعت سوچ بھی بھی نہیں سکتی ،ہم یہاں صدق دل کے ساتھ آئے ییں، نواز شریف نے حکم دیا کہ آپ کے پاس حاضر ہوں، شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایوان میں احتجاج کریں گے اور اس کے بعد واک آﺅٹ کریں گے۔