اوپن یونیورسٹی

حکومت پنجاب نے اوپن یونیورسٹی کے شیخوپورہ ریجنل کیمپس بلڈنگ کی تعمیر کے لئے این او سی جاری کردیا

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن) حکومت پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شیخوپورہ ریجنل کیمپس بلڈنگ کی تعمیر کے لئے این او سی جاری کردیا جس میں پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی(PHATA) کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے علاقائی کیمپس کے قیام اورتعلیمی مقاصد کے لئے ہائوسنگ کالونی کے فیز۔IIکے xبلاک میں پلاٹ مختص کرنے پر حکومت پنجاب رضامند ہے۔ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ، انعام اﷲ شیخ کے مطابق ضروری دستاویزات کے مراحل مکمل ہونے کے بعدشیخو پورہ میں اس پلاٹ پر یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس کی بلڈنگ کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ یونیورسٹی نے چاروں صوبوںآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے اِن علاقوں میں اپنا تعلیمی نیٹ ورک قائم کرنے اور اس ضمن میں اپنی بلڈنگز کی توسیع کے عمل کو تیز کردیا ہے۔

علاقائی دفاتر کے نیٹ ورک کی توسیع اور ریجنل کیمپسز کو کرایوں کے مکانوں سے نکال کر اپنی عمارتوں میں منتقل کرانا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی پالیسی ہے ،اس حوالے سیملک کے مختلف علاقائی دفاتر کے لئے یونیورسٹی کی درجن بھر اپنی عمارتوں کی تعمیر پر کام شروع ہوچکا ہے جسے جلد سے جلد تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔