لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب میں لوکل باڈی الیکشن نہیں کرانا چاہتی، اب میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ گھبرانا نہیں۔
پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ہاتھ جوڑ رہے ہیں کہ الیکشن نہ کرائیں، شہباز گل کا نام لینے سے ہی انسان غیر سنجیدہ ہو جاتا ہے، ہم شادی اور رشتے چھپانے والوں میں سے نہیں، دیگر الیکشن اور کے پی بلدیاتی انتخابات کے بعد یہ ڈر رہے ہیں ، تحریک انصاف کی اوپر سے نیچے تک کی قیادت کی زبان بہت خراب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ثبوت موجود ہیں تو وہ عدالت میں لے کر کیوں نہیں جاتے، شہباز گل کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے، یہ لندن کی عدالت میں گئے وہاں بھی ان کو منہ کی کھانی پڑی، این سی اے نے شہباز شریف اور خاندان کو کلین چٹ دی، آپ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے، گیس نہیں بلکہ بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔