نیا پاسپورٹ

حکومت پاکستان کا نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) حکومت پاکستان نے نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا،یکم جنوری سے پوری دنیا میں ای سروس شروع کی جائے گی، تفصیل کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہم نے پاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلے کیے ہیں اور 28اپریل2020 سے نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سے پوری دنیا میں ای سروس شروع کر رہے ہیں۔ آج سے پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس شروع کر رہے ہیں لیکن آن لائن پاسپورٹ میں کچھ وقت لگے گا۔وزیراعظم عمران خان نے ہمیں120دن کاٹارگٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے آفیشل اور ریڈ پاسپورٹ کو تبدیل نہیں کیا۔مشرقی وسطی اور غریب لوگوں کو 3ہزار روپے کی فیس پر 10سال کیلئے پاسپورٹ جاری ہوگا۔

وزارت داخلہ میں شکایٹ پورٹل بھی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلیک لسٹ میں ایک لاکھ کے قریب لوگ ہیں جنہیں 25ہزار تک لایاجائے گا۔ جرائم میں ملوث لوگوں کے علاوہ باقی کو بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت کب ختم ہوگی یہ نہیں معلوم۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان فساد کی اصل جڑ ہے۔ 20 افراد کی فہرست میں مولانا فضل الرحمان کا نام ٹاپ پر ہے۔انہوں نے کہا کل ایسا نہ ہو مجھ پر مقدمہ درج کردیا جائے۔ بینظیر کی جان کو خطر ے سے آگاہ کرنے والو ں کے خلاف مقدمہ کیا گیا