پروفیسر خالد محمود 182

حکومت پاکستان کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر خالد محمود کیلئے تمغہ امتیاز کا اعلان

لاہور(زاہد انجم سے) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں رعشہ کی بیماری کا جدید طریقہ علاج ڈی بی ایس متعارف کروانے کے موجد اور ملک میں نیورو سرجری/نیورالوجی کے سب سے بڑے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی تعمیر اور اُسے فنکشنل کرنے میں بے مثال کارکردگی کے اعتراف میں پروفیسر آف نیورو سرجری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو تغمہ امتیاز تفویض کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود پبلک سیکٹر ہسپتالوں کے پہلے نیورو سرجن ہیں جنہیں یہ سول ایوارڈ ملے گا۔

پروفیسر خالد محمود کو تمغہ امتیاز کیلئے نامزدگی پر مبارکباد دیتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ نیورو انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہڑہ نے کہا کہ پروفیسر خالد محمود کی رعشہ کے مرض کا علاج پنز کے قیام کیلئے اُن کی کاوشیں پاکستان کی تاریخ میں ایک روشن باب بن چکا ہے کیونکہ اب500بستروں پر مشتمل اس علاج گاہ کے قیام کے بعد اعصابی امراض اور رعشہ کے علاج کیلئے مریضوں کو لاکھوں روپے خرچ کر کے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں رہی۔اللہ کے فضل و کرم سے اب تمام جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے “پنز “میں دستیاب ہیں اور آنے والے مریضوں کا شفا علاج معالجہ کیا جا تا ہے جبکہ دنیا کی جدید مشنری و طبی آلات کی تنصیب سے نیورو انسٹی ٹیوٹ میں پیچیدہ آپریشن بھی با آسانی کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پروفیسر خالد محمود کی شعبہ نیورو سرجری میں پیشہ وارانہ خدمات کے بارے میں حکومت کو سفارشات بھجوائی تھیں جن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بیرون ملک اعلیٰ میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کے بعد دو عشروں سے زائد عرصے تک وطن میں نیورو سرجری جیسے حساس شعبے میں خدمات سر انجام دیں اور اُن کی میڈیکل کے شعبے میں کامیابیوں کو ملکی و غیر ملکی میڈیکل جرنلز و جریدوں میں سراہا جا چکا ہے۔

اُن کی 29سے زائد تحقیقی دستاویزات ہیں جبکہ وہ کوریا، برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے تمغہ امتیاز کیلئے نامزدگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتے ہیں اور آئندہ بھی اسی جوش و جذبے اور عزم کے ساتھ وطن عزیز کی خدمت کرنے کا اعادہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں