سیالکوٹ واقعہ

حکومت پاکستان نے سیالکوٹ واقعہ پر فوری ایکشن کیا، ہم مطمئن ہیں،سری لنکن ھائی کمشنر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) سری لنکن ھائی کمشنر موہن وجے وکرمہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سیالکوٹ واقعہ پر فوری ایکشن کیا، حکومتی اقدامات سے ہم مطمئن ہیں، اس واقعہ سے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں فرق نہیں پڑے گا، پاکستان اور سری لنکا پرانے دوست ہیں، دوستانہ تعلقات جاری رہیں گے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے وفد نے اسلام آباد میں قائم سری لنکن ایمبیسی پہنچ کر سیالکوٹ میں سری لنکن مینجر کے بہیمانہ قتل پر رنج و غم کے اظہار کے ساتھ سری لنکن حکام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔وفد کی قیادت جنرل ر خالد نعیم لودھی نے کی ،وفد میں شاہد یوسف،سلیمان ملک،شنیلا روتھ ،مصدق گھمن،راجا منصور خان،بریگیڈئیر سیمسن سائمن ،ارشد داد،کرنل ر امان اللہ،ڈاکٹر طلعت انور بھی شامل تھے ۔

اس موقع پر سری لنکن ھائی کمشنر موہن وجے وکرمہ نے کہا حکومت پاکستان نے اس واقعہ پر فوری ایکشن کیا، حکومتی اقدامات سے ہم مطمئن ہیں، اس واقعہ سے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں فرق نہیں پڑے گا، پاکستان اور سری لنکا پرانے دوست ہیں، دوستانہ تعلقات جاری رہیں گے، اب تک کی پاکستان کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔

پی ٹی آئی وفد کی سری لنکن ہائی کمشنرسے تعزیت کی اس موقع پر ارشد داد نے کہا سری لنکن مینجر کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،پاکستانی قوم اس واقعی پر بہت دکھی ہے،الفاظ میں اس دکھ کا اظہار کرنا ممکن نہیں،پاکستانی قوم,حکومت اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتی ہے ،پاکستانی حکومت سری لنکاکو اپنے بہت قریب سمجھتی ہے۔