آل پاکستان انجمن تاجران 185

حکومت ٹیکسز کے نفاذ ،اکٹھا کرنے کےلئے کامیاب ممالک کے ماڈل کواپنائے ‘آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کےلئے چور دروازے بند کر کے اور روایتی طریقوںکو چھوڑ کر اصلاحات کی جانب گامزن ہونا ہوگا ،ٹیکسز کے نفاذ اور اسے اکٹھا کرنے کے طریق کار کوتبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے جب چاہتے ہیں نئے ٹیکسز کا نفاذ کر دیتے ہیں جو سراسر نا انصافی ہے ۔ ہمارا آج بھی یہی مطالبہ ہے کہ ٹیکسز کی شرح کو کم رکھا جائے اورنئے لوگوںکو ٹیکس نیٹ میںلایاجائے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت ٹیکسز کے نفاذ اوراسے اکٹھا کرنے کےلئے کامیاب ممالک کے ماڈل کواپنائے اورانہی ممالک کی طرز پر ٹیکس دہندگان کوسہولیات بھی فراہم کی جائےں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چور دروازے بند کر کے اورروایتی طریقوں کو چھوڑ کراصلاحات کی جانب سفر شروع کیا جائے جس سے ٹیکسز ریکوری کے شارٹ فال کوبھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

حکومت عام عوام سمیت تمام شعبوں سے بالواسطہ اوربلا واسطہ کئی طرح کے ٹیکسز وصول کررہی ہے لیکن اس کے باوجود معاشی حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی جو لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایف بی آرکی جانب سے ٹیکس دہندگان کو بے جانوٹسز دینے اورحالیہ دنوں میں ایف آئی آرز کااندراج کرنے کے واقعات کاسختی سے نوٹس لے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں