اعظم نذیر تارڑ 21

حکومت نے کل پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا بند کمرے میں اجلاس بلا لیا،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کل پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا بند کمرے میں اجلاس بلایا ہے۔

اجلاس ساڑھے گیارہ بجے ہو گا جس میں میں خطے کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی اجلاس میں مدعو کر رہے ہیں۔

وزیرقانون کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے معاملے اور سب سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے اس حوالے سے ذمہ داری سونپی گئی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی اراکین سے درخواست ہے کہ یہ نازک دور ہے، ایران ہمارا اچھا ہمسایہ ہے، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے بھی برادرانہ ہمارے تعلقات ہیں، ہم سب کو سیاست کو بلائے طاق رکھتے ہوئے بات کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں