سراج الحق 180

حکومت نے پیٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ‘ سراج الحق

منصورہ (رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔سراج الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مہنگائی سے ستائے عوام پر ایک اور ظلم ہے، حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنگوں ہو چکی ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ حکومت فی الفور اضافہ واپس لے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی 50 فیصد کم کی جائیں۔سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آکسیجن کے علاوہ ہر چیز پر ظالمانہ ٹیکس لگا دیا، جماعت اسلامی ہوش ربا مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف تحریک جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نیشنل اور انٹرنیشنل مافیاز کی چراگاہ بنا ہوا ہے، حکومت اور اپوزیشن کا میچ پہلے دن سے فکس ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے مہنگائی میں جو اضافہ ہو چکا ہے اس کے لیے سونامی چھوٹا لفظ ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد اضافے کردیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور 3 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 159 روپے اور86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں