پیاز کی برآمد 157

حکومت نے پیاز کی برآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) حکومت نے پیاز کی برآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی ۔پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے برآمدکے لیے فائیٹو سرٹیفکیٹ کا اجرا ء روک دیا ہے۔حکومت نے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے لیے پابندی عائد کی ہے۔ پاکستان سے پیاز سری لنکا، بنگلہ دیش ، ملائیشیا ء اور مڈل ایسٹ کو برآمد کیا جارہا تھا ۔پابندی کے بعد اب پیاز کی برآمد کے بھاری مالیت کے آرڈرز منسوخ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں