سعد رفیق

حکومت نے ملک کو مہنگائی،بے روزگاری کے سوا کے کچھ نہیں دیا ہے،خواجہ سعد رفیق

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو مہنگائی،بے روزگاری کے سوا کے کچھ نہیں دیا ہے،حکومت نے ملک پر قرضوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ، ملک میں مہنگائی اور لاقانونیت آسمان کو چھو رہی ہے، ملک میں مافیا کو مسلط کر دیا گیا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے ملک کو3 سال میں مہنگائی،بے روزگاری اور جھوٹ کے سوا کے کچھ نہیں دیا ہے۔ ملک میں مہنگائی اور لاقانونیت آسمان کو چھو رہی ہے، ملک میں مافیا کو مسلط کر دیا گیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے بارش اور گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کنٹونمنٹ اور والٹن کنٹونمنٹ کی گلیاں پانی سے بھری پڑی ہیں اور بعض مقامات پر دو سے تین فٹ پانی کھڑا ہے، ووٹر کو گھر سے پولنگ سٹیشن تک جانے میں سخت دقت کا سامنا ہے، ہماری الیکن کمیشن سے استدعا ہے کہ پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا جائے۔