اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے مفت احساس سستا راشن کارڈ ختم کر دیا ہے۔ عثمان ڈار نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے عمران خان کا 10 لاکھ کا ہیلتھ کارڈ، احساس کی 14 ہزار امداد، غریبوں کے لیے میرا پاکستان میرا گھر اور مفت احساس سستا راشن کارڈ ختم کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی بھی ختم کر دی ہے اور اب چاہتے ہیں ہم نالائق اعلی شہباز سپیڈ کے 2 ہزار روپے وصول کریں کیونکہ ہم بھکاری ہیں۔