لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے مزید بس سروس لاہور کیلئے نئے معاہدے کی منظوری دے دی ہے ، نئے معاہدے کے مطابق 304 روپے فی کلو میٹر کی سروس ہوگی اور جدید ٹیکنالوجی کی نئی بسیں آئیں گی جو ماحول دوست اور کم خرچ ہوگی۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے لاہور میٹرو بس سروس کیلئے نئے معاہدے کی304روپے فی کلو میٹر کے حساب سے منظوری دی ہے ۔2012 میں ہونے والے معاہدے میں368 روپے فی کلومیٹر تھی ،
انہوں نے کہا کہ اگر2012کے معاہدے کو جاری رکھتے تو8 سال میں ہونے والے مہنگائی اور ڈالر ریٹ کے حساب سے معاہدہ ہو تو532روپے بنتے، یہ ہماری کامیابی ہے کہ حکومت نے شفاف میرٹ پر مبنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، جبکہ اس معاہدے کے تحت نئی آنے والی بسیں بھی ماحول دوست اور بہتر ٹیکنالوجی کی حامل ہوگی