شہبازشریف 133

حکومت نے قانون سازی کے قواعد توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے، شہبازشریف

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے جمہوری اقدار اور قانون سازی کے قواعد وضوابط کو توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پارلیمنٹ میں قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ روز حکومت نے قومی اسمبلی میں غیر معمولی عجلت، جمہوری اقدار اور قانون سازی کے قواعد وضوابط کو توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گزشتہ روز کے عمل کے پیچھے حکومت کی بدنیتی مکمل واضح ہے، اس طرح قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں