اشرف بھٹی

حکومت نے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ کرنا معمول بنا لیا ‘ اشرف بھٹی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمتوںمیں اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ہر ماہ اضافہ کرنا معمول بنا لیا ہے، حکومت بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز میںکمی کر کے عوام کو ریلیف دے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید پہلے ہی ختم ہو چکی ہے اور اوپر سے مہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں۔فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمتوںمیں اضافہ معمول بن گیا ہے ۔

مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ٹیکسز کی صورت میں اپنے منافع میں کمی کرے۔ انہوںنے کہا کہ حالیہ فیصلے سے عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکالے جائیں گے ۔ بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے پیداواری لاگت بڑھنے سے ضرورت کی ہر شے پر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوںکی جانب سے سلیب بڑھانے کیلئے صارفین کے میٹرز سے مقررہ وقت سے زائد دنوں کی ریڈنگ لینے کا بھی سختی سے نوٹس لیاجائے ۔