سید حسن مرتضی 167

حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے، سید حسن مرتضیٰ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے، ہر روز جھنجھو نے کے باوجود ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے، دنیا میں تیل سستا ہوا ہے اور ہمارے ملک میں مہنگا کیا گیا ہے، تحریک انصاف تو دعوی کرتے تھے کہ ہم پیٹرول 40 روپے فی لیٹر دیں۔

جمعہ کو اپنے بیان میں پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عوامی نمائندوں کو کمزور کیا جائے،حکومت جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے، یہ جمہوری اداروں کے خلاف سازش کر رہے ہیں تاکہ عوام میں یہ تاثر جائے کہ عوامی نمائندے ٹھیک نہیں ہیں، اصل حکومت کوئی اور کر رہا ہے اور کندھا کسی اور کا استعمال ہورہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں، میں اس پر ایوان سے احتجاجا واک آٹ کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں