سینیٹ الیکشن 175

حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کر لی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کر لی ہے۔

وفاقی کابینہ سے منظوری سرکلر سمری کے ذریعے لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے آرڈیننس کی ڈرافٹنگ اٹارنی جنرل نے کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11 فروری کو جاری ہو گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق آرڈیننس بنا لیا ہے اور آرڈیننس کا یہ مسودہ وزیراعظم عمران خان کوبھیج دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں