یوٹیلیٹی اسٹورز 88

حکومت نے رمضان پیکج تیار کرلیا، بڑی سبسڈی کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی حکومت نے رمضان کے لیے ریلیف پیکج تیا رکرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ رمضان کے لیے 5 ارب کا سبسڈی پیکج تیار کیا گیا ہے جس کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کے لیے ہوگی جو یوٹیلیٹی اسٹورزپرفراہم کی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت آٹا، گھی، دالوں، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مہنگائی کے باعث عوام بالخصوص نچلے طبقے کے ریلیف کیلئے سبسڈی کا فیصلہ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں