قرضہ 9

حکومت نے ایک سال میں 10.6 ارب ڈالر قرض لیا، 13.3 ارب ڈالر ادا کیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) حکومت نے گزشتہ مالی سال میں 10.6 ارب ڈالر کا نیا قرضہ لیا جبکہ 13.3 ارب ڈالر کا قرض اور سود ادا کیا۔

وزارت اقتصادی امور نے گزشتہ مالی سال کےلیے سالانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ مالی سال 9.7 ارب ڈالر قرض اور 3.5 ارب ڈالر سود ادا کیا، وفاق نے 8.6 اور صوبوں نے 1.9 ارب ڈالر کا نیا قرض لیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال تک پاکستان کا غیر ملکی قرضہ 91.7 ارب ڈالر کو پہنچا، ملٹی لیٹرل ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے 5.06 ارب ڈالر قرض ملا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے سب سے زیادہ 2.2 ارب ڈالر کا قرض دیا۔

اقتصادی امور رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی بینک نے 1.9 ارب ڈالر کا قرض دیا، ایشیائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک نے 89 کروڑ ڈالر کا قرض دیا، گزشتہ مالی سال 1.3 ارب ڈالر کا قرضہ بجلی و توانائی کے پراجیکٹس پر لگایا گیا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے کے پراجیکٹس پر 68 کروڑ ڈالر خرچ کیے، 28 کروڑ ڈالر شہری اور دیہی ترقیاتی پراجیکٹس پر خرچ کیے، 18.5 کروڑ ڈالر صحت، آئی وسائل پر 17.1 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں