مریم نواز 195

حکومت نے اپنا جو نقصان 5 سال میں کرنا تھا وہ 2 سال میں ہی کر بیٹھی، مریم نواز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنا جو نقصان 5 سال میں کرنا تھا وہ 2 سال میں ہی کر بیٹھی، ہم نواز شریف کی ہدایت پر عمل کریں گے ،

ان کا لندن میں علاج چل رہا ہے، ہمیں اب اپنی اپنی نہیں پاکستان کی سوچنی چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر مریم نواز نے لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کا لندن میں علاج چل رہا ہے، میری نواز شریف سے ضد ہوگی کہ جب تک علاج نہیں ہو جاتا واپس نہ آئیں،

نواز شریف وطن واپس آنے کے لیے بہت بے چین ہیں، ہمیں اپنے بارے میں نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے، صبح سے بارش ہو رہی ہے،

امید نہیں کر رہی تھی کہ اتنے لوگ ساتھ آئیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا میرا نہیں خیال نواز شریف اے پی سی میں جانے سے منع کریں گے، ہم آل پارٹیز کانفرنس میں جائیں گے، مکافات عمل تو شروع ہونا ہی تھا، ہر چیزکا اپنا ایک وقت ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں