ریحام خان

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا‘ ریحام خان

لندن (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ و سماجی کارکن ریحام خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی تجویز پر نہیں آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق کیا‘حکومت نے قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ 4 روپے لیوی میں بھی اضافہ کیا اگر یہ اضافہ نہ کیا جاتا تو پیٹرول 8 روپے مہنگا ہوتا۔

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حکومت پر ایک بار پھر تنز کے تیز چلا دئیے ۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ اوگرا کی تجویز کے مطابق نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق کیا۔

ریحام خان نے مزید کہاکہ حکومت نے قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ 4 روپے لیوی میں بھی اضافہ کیا اگر یہ اضافہ نہ کیا جاتا تو پیٹرول 8 روپے مہنگا ہوتا۔