کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مہنگی ایل این جی کا بوجھ عوام پرڈالتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے،حکومت کو اپنی نااہلی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔
وزیراعلی سندھ نے کہاکہ کل اطلاع ملی حکومت نےبجلی کی قیمت بڑھا دی ہے،حکومت نے درست وقت پر ایل این جی امپورٹ نہیں کی۔