شیری رحمان

حکومت مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا ذمہ دار آئی ایم ایف کو ٹھہرا رہی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے حکومت اپنی نااہلی اور بدترین گورننس کو چھپانے کے لئے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا ذمہ دار آئی ایم ایف کو ٹھہرا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے بجٹ کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تباہی سرکار اب اپنی نااہلی اور بدترین گورننس کو چھپانے کے لئے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا ذمہ دار آئی ایم ایف کو ٹھرا رہی ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پارلیمانی نگرانی کو کیوں نظرانداز کیا گیا؟ 90 دن میں نیا پاکستان بنانے والوں کو 1000 دن ہو گئے ہیں، کہاں ہے نیا پاکستان؟۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نااہل سرکار اب بجٹ اجلاس میں مشکوک اعداد وہ شمار پیش کریں گی، اہم اعدادوشمار کو چھپائیں گے اور پچھلی حکومتوں کو اپنی نااہلی کا ذمہ دار ٹھہرائے گی جبکہ اربوں روپے مالیت کا بلاواسطہ ٹیکس ایک بار پھر غریب عوام پر عائد کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کردے گی۔