چار سدہ (رپورٹنگ آن لائن) غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت احساس سروے عمل میں مستحق گھرانوں کی شمولیت یقینی بنانے کےلئے ملک کے تمام اضلاع میں احساس رجسٹریشن ڈیسک کھول رہی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار چار سدہ کے دورے کے دوران احساس رجسٹریشن ڈیسک کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ عملے اور ضلعی انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ڈیسک قائم کرنے کا مقصد ان گھرانوں کواحساس پروگرام میں اندراج کا موقع فراہم کرنا ہے جن کا کسی وجہ سے سروے نہیں ہوسکا۔