لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت خود ہی گرنا چاہتی ہے۔
حکومتی وزر ا ءکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے، ایک دوسرے کے بیانات کی تردید کر رہے ہیں، حکومت مقررہ وقت سے پہلے ہی گر جائے گی۔لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خواجہ سلمان رفیق نے ڈینگی کی خراب صورتحال کا ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو قرار دے دیا۔