معا شی پہیہ جام 118

حکومت معا شی پہیہ جام کر نے والے اقداما ت سے اجتنا ب کرے’گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم لنگر خانے، مسا فر خانے نہیں عز ت سے کارو بار چاہتے ہیں، کارو باری لو گ ذہنی مر یض بن چکے ہیں،حکومت معا شی پہیہ جام کر نے والے اقداما ت سے اجتنا ب کرے،گڈزٹرانسپورٹرز کے جا ئز مطا لبا ت کو حکومت اور ادارے مسلسل نظرانداز کررہے ہیں۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم معیشت کی بہتری کو بڑے فخریہ انداز میں بیان کر رہی ہے لیکن اس کے ثمرات عوام تک مہنگائی میں کمی کی صورت میں نہیں پہنچ سکے ،اس کے برعکس بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں متواتر اضافے کے باعث مہنگائی کا جن دندنا رہا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ غیر موثر حکومتی پالیسیوں کے باعث کوئی ادارہ فعال نہیں رہا اور نہ افسران کام کرنے کو تیار ہیں ،ادارے عد التی فیصلو ں کو ئی اہمیت نہیں دے رہے ،اوور لو ڈ نگ کے خلا ف عدالتی فیصلے پر عملدرآ مد کب ہو گا ہمیں اس کاشد ت سے انتظار ہے، گڈز ٹرانسپور ٹر خود آ ئین اور قانون پر عملدرآ مد کرانے کیلئے ر یا ستی اداروں کے دروازوں پرد ستک دے ر ہے ہیں مگر بد قسمتی سے ہماری آواز کسی کو سنا ئی نہیں دے رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں