مولانا طاہر اشرفی

حکومت مساجد بند نہیں کر رہی، رمضان میں تراویح بھی ہوں گی، مولانا طاہر اشرفی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت مساجد بند کرنے نہیں جا رہی، ایس او پیز پرعمل کرتے ہوئے مساجد کھلی رہیں گی، رمضان میں تراویح بھی ہوں گی ، کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں جہالت ہے، جس نے ایک انسان کو بچایا اس نے پوری انسانیت کو بچایا، جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتا، خطےمیں امن نہیں ہوگا، وزیراعظم مستقبل قریب میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

بدھ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علماءو مشائخ نے فتویٰ دیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوائی جائے اور جس نے کسی ایک انسان کو بچایا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں حکومت مساجد کو بند نہیں کرنے جا رہی ہے، ایس او پیز پر چلتے ہوئے مساجد کھلی رہیں گی اور رمضان میں تراویح بھی ہوں گی۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے عرب دنیا کے ساتھ پہلے سے بہتر تعلقات ہیں جبکہ خطے میںامن ا سوقت تک قائم نہیں ہو سکتا ہے جب تک مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کے لائحہ کے مطابق نہ ہو جائے