خرم دستگیر

حکومت مخالف تحریک کا آغاز استعفوں سے نہیں ہوگا، خرم دستگیر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت مخالف تحریک کا آغاز استعفوں سے نہیں ہوگا، ایسا مرحلہ آیا جس میں استعفے دینے پڑے تو دیں گے۔

ہم ملک میں انتخابات کے خواہاں ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ کوئٹہ میں ہوگا جس کی سربراہی مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن رہنماوں کو جیل میں ڈالا جائے گا تو قیادت کا فقدان ہوگا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر حکومت کی پالیسی کمزور رہی، مقبوضہ کشمیر پر وزیر خارجہ نے ملتان سے پریس کانفرنس کی، انہیں چاہیے تھا وہ بہترین سفارت کاری سے مقبوضہ کشمیر کامقدمہ لڑتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود بھی مودی سے ملاقات کی، غیرملکی رہنماں سے ملاقاتیں سائیڈ لائنز پر ہوتی رہتی ہیں، بھارتی ایجنٹ نوازشریف دور میں ہی گرفتار ہوئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا اپوزیشن رہنماں کے خلاف آئے دن پریس کانفرنسز کرتے ہیں۔