شازیہ مری

حکومت فوری طور پر قومی سلامتی پالیسی پر پارلیمان کو اعتماد میں لے، شازیہ مری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پارلیمان کو اعتماد میں لیئے بنا پالیسی کا اعلان کردینا پارلیمان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے،حکومت فوری طور پر قومی سلامتی پالیسی پر پارلیمان کو اعتماد میں لے،

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے قومی سلامتی پالیسی کے معاملے پر حکومتی رویے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی کے نقاط کا علم نہ اپوزیشن کو ہے اور نہ ہی پارلیمان کو، پاکستان پیپلزپارٹی ملکی اور قومی سلامتی کے معاملات پر کبھی سیاست کی اور نہ ہی کبھی کرے گی،

انہوں نے کہا کہ لیکن افسوس ہے کہ قومی سلامتی جیسے اہم معاملے پر بھی سلیکٹڈ حکومت نے سیاست کی،شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ملکی اور قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست اور پارلیمان کو بے توقیر کرنے نہیں دیں گے۔