مدیحہ شاہ ن 171

حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے ،بجٹ میں فنڈز مختص کئے جائیں’ مدیحہ شاہ

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے اور آئندہ بجٹ میں خصوصی فنڈز بھی مختص کئے جائیں۔ایک انٹر ویو میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ جب فلم انڈسٹری کمانا شروع ہو جائے گی تو حکومت کو ٹیکسز کی ادائیگی بھی کرے گی ۔ دنیا میں حکومتوں کی سرپرستی کی وجہ سے فلم انڈسٹری پھل پھول رہی ہے جبکہ ہمارے ہاں سکڑ رہی ہے جو تشویشناک امر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ سب سے پہلے اس شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے ،اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں فلم انڈسٹری کے سینئرز کو بھی نمائندگی دی جائے جو اس کی بحالی کے لئے سفارشات مرتب کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ وہ اس طر ف توجہ دیں اور سینئرز کو ملاقات کے لئے مدعو کر کے فلم انڈسٹری کے حالات سے آگاہی حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں