سائرہ نسیم

حکومت فلم انڈسٹری کو تسلیم کر کے اس کیلئے باضابطہ پالیسی تشکیل دے ‘ سائرہ نسیم

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہاہے کہ حکومت کوفلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے باضابطہ پالیسی تشکیل دینی چاہیے

اوراس کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے عملی مشاورت کا آغاز کیا جائے ،حکومت فلم انڈسٹری کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دے کر اسے بھی

مراعات د ے اورخصوصاً سرمایہ کاری کے لئے انتظام کیا جائے ۔ ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ جس طرح کنسٹرکشن

انڈسٹری کے ساتھ کئی شعبے جڑے ہوئے ہیں اسی طرح فلم انڈسٹری کے ساتھ بھی کئی شعبے منسلک ہیں ،اگر فلم انڈسٹری ترقی کرے

گی تو موسیقی کا شعبہ بھی ترقی کرے گا جس سے کئی گھرانوں میں خوشحالی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و ثقافت

کوفلم انڈسٹری کی ترقی کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور اس کیلئے باضابطہ پالیسی تشکیل دی جائے ۔ سب سے پہلے حکومت

فلم انڈسٹری کو تسلیم کرے اور اسے انڈسٹر ی کا درجہ دیا جائے تاکہ یہ بھی حکومت کی نظروں میں ہواور جب بھی مجموعی طو ر

پر کوئی پالیسی بنے تو فلم انڈسٹری بھی اس سے استفادہ کر سکے۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ مختلف نوعیت کی مصروفیات چل رہی ہیں

اور خواہش ہے کہ ملک میں دوبارہ میوزک کنسرٹس کا سلسلہ شروع ہو جائیجس سے لوگوں کو تفریح کے مواقع میسر آئیں۔